ماسکو مذاکرات ، روس نے امریکا اور طالبان سے اہم مطالبہ کر دیا

0
62

ماسکو مذاکرات ، روس نے امریکا طالبان سے اہم مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی : روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ماسکو میں بین الافغان امن مذاکرات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ .افغانستان میں قیام امن کےلیے کانفرنس اہمیت کی حامل ہے، فورم کی وجہ سے امریکا اور طالبان میں مذاکرات ممکن ہوئے،مذاکرات کے بعد طالبان اور امریکا امن معاہدہ ممکن ہوا،

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں عسکری کارروائیوں میں اضافہ ہوتا ہے،روس مسئلہ افغانستان کا سفارتی حل چاہتا ہے، روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف.فریقین سے پرتشدد کارروائیوں میں کمی لانے کا مطالبہ کرتے ہیں.

واضح رہے کہ روس کی میزبانی میں منعقد ماسکو فارمیٹ کو ایکسپینڈڈ تھری کا نام بھی دیا جاتا ہےکیونکہ اس میں امریکا، چین اور پاکستان مرکزی اہمیت کے حامل ہیں جب کہ افغان حکومت اور طالبان کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔

ماسکو فارمیٹ کا ایجنڈہ معنی خیز ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد افغانستان میں امن اور ایسے ماحول کا قیام ہے جس سے قومی سطح پر مفاہمت قائم کی جاسکے۔ لیکن خانہ جنگی کا شکار افغانستان میں مختلف گروہوں کے لیے امن کے معنی مختلف ہیں۔ ان کے لیے قومی مفاہمت کی شرائط بھی مختلف نوعیت کی ہیں۔ کچھ گروہ ایسے ہیں جو موجودہ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں جب کہ دیگر نئے آئین کے تحت نئے طرز حکومت کے خواہاں ہیں۔

ماسکو حکومت بھی افغانستان میں ایک عبوری حکومت کے قیام کی خواہش مند ہے۔ تاہم اس خیال کو صدر اشرفف غنی کی حکومت سختی سے مسترد کر چکی ہے۔ منگل کے روز بھی انہوں نے ایک تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں اقتدار کی منتقلی کا واحد راستہ نئے انتخابات ہیں

Leave a reply