مسیحی برادری کے لیے اہم کارنامے پر عیسائی رہنما نے ترک صدر کا کیا شکریہ ادا

باغی ٹی وی : فینر روم پیٹرک بارتھولوموس کا، سومیلا مناستر کو تعمیر و مرمت کے بعد زائرین کے لئے کھولنے پر صدر رجب طیب ایردوان سے اظہارِ تشکر
فینر روم پیٹرک بارتھولوموس نے ٹیلی فون کر کے سومیلا مناستر کو تعمیر و مرمت کے بعد زائرین کے لئے کھولنے پر صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ترکی وزارت مواصلات کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ٹیلی فون پر بارتھولوموس نے سومیلا مناستر کی تعمیر و مرمت کے ساتھ صدر ایردوان کے تعاون و دلچسپی پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔

مذاکرات میں بارتھولوموس نے ترک اور عالم اسلام کو عید الضحیٰ کی مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ میوزیم آیا صوفیہ کو جامع مسجد میں‌تبدیل کرنے کرنے پر روسی اہلکاروں اور کلیساؤں کے وفاق نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ استنبول میں واقع پرانے گرجا گھر اور یونیسکو کی جانب سے تاریخی ورثہ قرار دیے جانے والی عمارت آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے سے متعلق احتیاط برتے۔
ترکی کی ایک اعلیٰ عددالت میں یہ دلائل چل رہے ہیں کہ کیا دنیا کے تعمیری عجائب میں سے ایک یعنی آیا صوفیہ جس کی موجودہ حیثیت عجائب گھر کی ہے، اسے مسجد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ اس اقدام سے مغرب اور عیسائی برادری کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی کے اعلیٰ ترین انتظامی ادارے کونسل آف سٹیٹ نے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے سے متعلق فیصلہ موخر کر دیا تھا۔

ترک صدر نمازِ جمعہ آیا صوفیہ مسجد میں ادا کریں گے

Shares: