مشیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس، کس صوبے کوکتنی گندم دی جائے گی؟ فیصلہ ہو گیا

0
37

مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ اورپختوانخواکوگندم کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی، خیبرپختوانخواکوڈیڑھ لاکھ ٹن، سندھ کوایک لاکھ ٹن گندم فراہم کی جائے گی، خیبرپختونخواہ نے2لاکھ ٹن،سندھ نے4لاکھ ٹن کامطالبہ کیاتھا، وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں صوبوں کوگندم پاسکوکےذریعےفراہم کی جائےگی،

سندھ اور خیبر پی کے کو گندم فراہمی کا فیصلہ مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلا س میں کیا گیا ہے، واضح رہے کہ چند دن قبل ایک اجلاس میں شیخ رشید احمد نے تجویز پیش کی تھی کہ صوبوں میں موجود گندم کے ذخائر کا جائزہ لیا جائے تا کہ پتہ لگ سکے کہ گوداموں میں کتنی مقدار موجود ہے اور ’چوہے کتنی گندم کھاچکے‘ ہیں، اس کے بعد آج اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے اور صوبوں‌ کو گندم کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے،

Leave a reply