ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے پرستاروں کی محبت اور پیار کی وجہ سے ہوں میں نے آج تک جو بھی کیا میرے مداحوں نے مجھے بہت سراہا. بشری انصاری نے کہا کہ لوگ اکثر مجھے پوچھتے ہیں کہ آپ کی خوبصورتی کا کیا راز ہے تو میں‌ یہی کہوں گی کہ میں کسی سے حسد کرتی ہوں نہ کسی کے بارے میں برا سوچتی ہوں یہی میری خوبصورتی کا راز ہے. انہوں نے نصیحت کی کے ہمیشہ اچھا کریں اچھا سوچیں. بشری انصاری نے کہا کہ جب کوئی سٹار بن جاتا ہے مشہور ہوجاتا ہے تو اس کی ذمہ داریاں‌بڑھ جاتی ہیں اسکو اپنے کام کا معیار

بہتر سے بہترین کرنا پڑتا ہے وہ کوئی ایسا کام نہیں‌کر سکتا کہ جس پر اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑا . ایک سوال کے جواب میں بشری انصاری نے کہاکہ لاہور ہو یا کراچی نیز پورے ملک سے مجھے چھوٹے بڑے ہر کسی کی محبت ملی، میں اپنے پرستاروں کی محبتوں‌کی شکر گزار ہوں. یاد رہے کہ بشری انصاری کا شمار ایسی اداکارائوں میں‌ہوتا ہے کہ جنہوں نے کامیڈی سنجیدہ ہر قسم کے کرداروں میں حقیقت کے رنگ بھر دئیے یہاں تک کہ گلوکاری بھی کی اور نورجہاں جیسی منجھی ہوئی گلوکارہ کی بھی کاپی کی. معین اختر کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد سراہا گیا. بشری انصاری مصنفہ بھی ہیں انہوں نے ھالیہ وقتوں میں زیبائش ڈرامہ لکھا.

Shares: