مشہوری، مینارپاکستان، بیہودہ لباس!!!! تحریر عقیل احمد راجپوت

0
32

14 اگست کا دن تھا لوگ پاکستان کا جشن آزادی دھوم دھام سے منا رہے تھے کراچی میں لوگ مزار قائد اور لاہور میں مینار پاکستان کا رخ کرتے ہیں ویسے میں ذاتی طور پر اس چیز کے حق میں نہیں ہوں بہرحال مینار پاکستان لاہور میں ایک لڑکی اپنے کچھ جاننے والوں کے ہمراہ جشن آزادی کی خوشیاں منانے پہنچی کہا جارہا ہے کہ وہ خاتون کسی سوشل میڈیا ایپ کے لئے ویڈیوز بنانے کے لئے وہاں آئی تھی

پھر ہوا یہ کہ وہ لڑکی انسان نما درندوں کو گوشت کا لوتھڑا نظر آنا شروع ہوئی بقول کچھ لوگوں کے وہ ایسا لباس زیب تن کئے ہوئی تھی جو نا مناسب تھا ان کے لئے عرض ہے نامناسب لباس پر تنقید کرنے والوں نے وہ لباس دیکھا کیسے کیوں کہ مسلمان کے لئے تو نگاہوں کو نیچے کر کے چلنے کا حکم ہے خیر نامناسب لباس پر تنقید کرنے والوں سے گزارش ہے کہ وہ لباس نامناسب تھا تو اس کو اتار کر خاتون کے جسم کی رونمائی کرنا جائز کیسے ہوگیا؟

پوری دنیا سے جمع ہونے والے ریپ اور زیادتی کے واقعات میں امریکہ 84767 واقعات کے ساتھ پہلے ساؤتھ افریقہ 66196 کیس کے ساتھ دوسرے اور ہندوستان 22172 کیس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اب یہ کیس آفیشل طور پر انہی حکومتوں نے جاری کئے ہیں تو جو لوگ مینار پاکستان پر ہونے والے واقعات کو بیان کرنے والوں کو بیرونی سازشوں کا حصہ اور اپنے ملک کو بدنام کرنے کی کوششیں کرنے والا بنا کر محب وطن بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ان کو بتاتا چلوں غلط کو غلط نا بولنے والے ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتے پوری دنیا میں رونما ہونے والے اس طرح کے واقعات پر آواز اٹھانے والی قوموں کو دنیا تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھتی ہیں کہ وہ ایسی قوم تھی ایک واقع ہوا تھا پوری قوم ملکر سڑکوں پر نکل آئی اور ایسے قانون نافذ کروائے کہ اب لوگ جرم اور ایسی حرکتیں کرنے سے پہلے ایک ہزار بار سوچتے ہیں

خیر ہر ایک کو اپنی بات کہنے کا پورا حق ہے مگر ایک عورت پر وہشیوں کی طرح ٹوٹنے والوں کا دفاع کرنے والے معزرت کے ساتھ ایک بار صرف ایک بار یہ سوچئے کہ اگر وہ خاتون آپکی بہن بیٹی یا بیوی ہوتی تو کیا تب بھی آپکا ردعمل ایسا ہی ہوتا جیسا کہ اب ہے کہنے والے کہہ رہے ہیں کے کچھ دیر پہلے کی ویڈیو دیکھیں خود لوگوں کو جمع کیا جارہا ہے تو ان کی اطلاع کے لیے بتاتا چلوں محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت سے چند منٹ پہلے کی ویڈیو دیکھیں جہاں محترمہ گاڑی میں عوام کے نعروں کا جواب دے رہی ہے اور چند ہی منٹوں میں فائرنگ اور دھماکے نے پاکستان کی سیاست کا رخ ہی پلٹ کر رکھ دیا اگر محترمہ کو چند منٹ بعد ہونے والے واقعات کا علم ہوتا تو وہ آج ہمارے درمیان موجود ہوتیں یہ بات صرف اپکو چند منٹ پہلے اور بعد میں کیا ہوسکتا ہے کے ریفرنس کے طور پر پیش کی ہے

تو چند منٹ بعد کیا ہونا تھا اگر لوگوں کو پتہ چل جائے تو دنیا میں حادثات اور ناگہانی واقعات رونما ہونا ہی بند ہو جائے گے وہ لڑکی کیا جانتی ہوگی کہ اب سے کچھ منٹ بعد کیا ہوگا اگر جانتی تو سینکڑوں کے بیچ میں ننگا ہونے سے مشہور ہونے والی سوشل میڈیا ایپ پر گھر پر ننگا ہوکر بھی تو مشہور ہوسکتی تھی سوچئے گا ؟

Leave a reply