معاشرے میں جھوٹ کے تباہ کن اثرات تحریر جہانتاب احمد صدیقی

‏معاشرے میں جھوٹ کے تباہ کن اثرات

یہ زندگی عارضی اور فانی ہے ، روزہ مرہ زندگی میں ہم اپنے عزیزوں سمیت بہت سے انسانوں کو دنیا سے رخصت ہوتے دیکھتے ہیں اور بسا اوقات ہم خود ان کو اپنے ہاتھوں سے سپرد خاک کرتے ہیں مگراس کے باوجو ہم اپنے اعمال اور کاموں پر غورو فکر نہیں کرتے ہیں۔ اس دور حاضر میں جھوٹ ہماری معاشرتی زندگی کا ایک اہم جزو بن کررہ گیا ہے۔ جس کے تباہ کن اثرات سے ہماری دنیا اور آخرت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے

اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے نزدیک جھوٹ معاشرے کی سب سے بدتر برائی ہے ، جھوٹ بولنا گناہ کبیرہ ہے۔ رسول اللہ ﷺکے دور میں ایک فرد آپﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میں اسلام دین فطرت قبول کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھ میں بہت سی برائیاں پاٸی جاتی ہیں جنہیں میں چھوڑ نہیں سکتا ،آپ ﷺمجھے فرمائیے کہ آپ کوئی ایک برائی چھوڑ دوں تو وہ میں چھوڑ دوں گا آپ نے اُس فرد سے فرمایا کہ جھوٹ بولنا چھوڑ دو، اُس فرد نے وعدہ کر لیا اور جھوٹ بولنا چھوڑدیا تو اِس کے جھوٹ بولنے کے چھوڑنے کی وجہ سے اس نے تمام براٸیاں کرنا چھوڑ دی۔۔

اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جھوٹ کے سبب انسان سے تمام تر براٸیاں سرزد ہوتی ہے اس لیے ہمیں چاہیے جھوٹ بولنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

قارئين !اکثر دیکھا گیا ہے کہ روز مرہ کی زندگی میں ہم سب جھوٹ کے بغیر ایک قدم بھی نہیں چل سکتے یہاں تک کہ کٸی بار ایسے مواقع بھی آتے ہیں کہ جہاں سچ بولنے کی کوئی خاص ضرورت بھی نہیں ہوتی ،اور ہم عادتاً اور مجبوراً وہاں بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آتے بلکہ آجکل دروازے پر دستک دینے والے کو نہ ملنے کی خاطر یہ کہہ کر کہ ہمارے ابو جان! گھر پر نہیں ہیں، خود اپنے گھر میں ہی اپنے بچوں و بچیوں کو جھوٹ بولنے کی تربیت دینے لگے ہیں ، اسی طرح آجکل موبائل فون پر بھی جھوٹ عام ہے ،خاص طور پر آپ ہوتے کہیں اور ہیں، اور اکثر اوقات کال پرمخاطب کو اس سے برعکس صورتحال سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

جھوٹ تو ہرحال میں گناہ کبیرہ ہے ،مگر یہاں ہم گھر والوں اور بالخصوص بچوں کے سامنے جھوٹ بولتے ہوئے ،یہ بھی بھول جاتے ہیں، کہ ہماری اگلی نسل میں جھوٹ جیسے گناہ کبیرہ کو منتقل کررہا ہے اور نسل نو کو جھوٹ بولنے کی ترغیب دیتے ہیں، دراصل ہم لوگ اپنے نسل نو کو گناہ کبیرہ کے ساتھ ساتھ گناہ کیبرہ جاریہ کے بھی مرتکب بنارہے ہیں۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنے معاشرے کو جھوٹ کے سنگین مرض نکال پھینکیں

اللہ ہمارے معاشرے کو جھوٹ کے تباہ کن اثرات سے نجات دےآمین!

تحریر جہانتاب احمد صدیقی

‎@JahantabSiddiqi

Comments are closed.