مشرقی وسطیٰ نیا یورپ بننے جارہا ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

0
123

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ نیا یورپ بننے جارہا ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، کویت، قطر اگلے پانچ سال میں بالکل تبدیل ہوں گے، اگر ہم اگلے پانچ سال میں کامیاب ہوگئے تو دنیا ہمارے نقش قدم پر چلے گی۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ یہ سعودی عرب کی جنگ ہے یہ میری جنگ اور میں کامیابی کے بغیر مرنا بھی نہیں چاہتا ہوں۔

محمد بن سلمان نے کہا کہ میں مشرق وسطیٰ کو بڑی طاقت کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں اور ہم یہ مقصد حاصل کرکے رہیں گے۔

دوسری جانب لبنان کے تین سابق وزرائے اعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

لبنان کے سابق وزرائے اعظم میں نجیب میقاتی، فواد السنیورہ، تمام سلام شامل تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، برادرانہ تعلقات، خطے کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔
واضح رہے کہ 33 سالہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جدید سعودی عرب کے ابھرتے ہوئے معمار ہیں۔ وہ سعودی خواتین کے حقوق کے علمبردار ہیں۔ انہوں نے خواتین کو ڈرائیونگ اور بغیر مرد کفیل کے کاروبار کرنے کی اجازت دی۔

مملکت کا تیل پر انحصار کم کرنے کیلئے پلان 2030ء بنایا۔ 2018ء میں ملک بھر میں اور شاہی خاندان کے متعدد افراد کیخلاف کرپشن مخالف مہم چلائی اور 100 ارب ڈالرنکلوائے۔

Leave a reply