مشرق وسطیٰ کی صورتحال، اسرائیل بھی الرٹ، عرب ممالک میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

0
41

مشرق وسطیٰ کی صورتحال، اسرائیل بھی الرٹ، عرب ممالک میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی میں غیر معمولی پیشرفت کے بعد اسرائیل اب ہائی الرٹ ہے ، اسرائیل نے غزہ اور لبنان اور شام میں ایران نواز فورسز پر کڑی نگاہ رکھی ہوئی ہے۔

ایرانی ذرائع نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت جنگ کا باعث بن سکتی ہے ،

امریکہ اور ایران کے مابین بڑھتے ہوئے تناؤ کے پیش نظر تمام عرب ممالک نے اپنی سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا۔ایران کی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس امریکی حملے میں‌ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر رد عمل کا تعین کرے گی،

بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ معابلے پر ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان کے مطابق جنرل سلیمانی کو مارنے کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا جس پر کارروائی کی گئی۔

Leave a reply