مولانا صاحب اپنے دوست کو مشورہ دیں کہ جھوٹ کم بولا کریں، حنا پرویز بٹ

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تبلیغی جماعت کے رہنما ۔معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات سابق وزیراعظم عمران خان سے زمان پارک میں ہوئی

مولانا طارق جمیل نے ملاقات کے موقع پر عمران خان کی عیادت کی اور انکی صحتیابی کے لیے دعا کی۔ عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے دعاؤں کی درخواست کی

مولانا طارق جمیل اور عمران خان کی ملاقات سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مولانا طارق جمیل کے اکاونٹ سے بھئ تصویر ٹویٹ کی گئی ہے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی تصویر کو شیئر کر رہے ہیں وہیں ن لیگی رہنما رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بھئ مولانا طارق جمیل اور عمران خان کی ملاقات کی تصویر شیئر کی

حنا پرویز بٹ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ پیغام میں لکھا کہ مولانا صاحب اپنے دوست کو مشورہ دیں کہ جھوٹ کم بولا کریں

واضح رہے کہ لانگ مارچ کے دوران مبینہ حملے کے بعد عمران خان زمان پارک آ گئے اور یہیں مقیم ہیں عمران خان سے سیاسی رہنماوں کی ملاقاتیں آئے روز ہوتی رہتی ہیں عمران خان نے ہفتہ کو پنڈی جانے کا اعلان کر رکھا ہے جہاں وہ لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔

Leave a reply