مصائب میں صبر واستقامت شیوہ انبیا، ،صبر کا بدلہ جنت ہے، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن
باغی ٹی وی :رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن میں آج صبر و استقامت پر بات چیت ہوئی، اس سلسلے میں تمہیدی بات کرتےہوئے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ صبر ہماری زندگی میں بہت اہم ہے اور ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں صبر کرنے کی تلقین بھی کی گئی ہے . انبیائے کرام جب بھی تشریف لائے انہوں نے بہت زیادہ مشکلات دیکھیں، ان پر مصیبتوں کے پہاڑ توڑ دیے گئے لیکن انہوں نے اس پر صبر کیا اور پانے مشن کو جاری رکھا .
انبیائے کرام جب بھی پیغام ہدایت لے کر ائے انہیں جھٹلایا گیا ، ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے اور انہیںراہ حق سے دوور کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا.
سب نے ان مصائب کا سامنا کیا اور اس پر صبر کیا . برداشت کیا اور دعوت حق کا فریضہ ادار کرتے رہے . ہمارے لیے حکم ہے کہ ، صبر سے کام لو. اسی طرح فرمایا کہ "ان اللہ مع الصابرین، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے .اسی طرح ہمارے نبی پاک کو تلقین کی گئی کہ ، صبر کیجیے جیسے الوالعزم پیغمبروں نے صبر کیا ، اسی طرح سورت عصر میں ، کہا گیا بے شک لوگ خسارے میں ہیں، مگر وہ لوگ نہیں جو ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے ، انہوں نے حق کی اور صبر کی تلقین کرتے رہے.
جب انسان حق بات کا پرچار کرتا ہے تو مخالفتوں اور پریشانیوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ، تب راہ حق پر صبر کرنا پڑتا ہے . اور یہ صبر کامیابی کی کنجی ہے. صبر کرنے والوںکو جو انعام بارگاہ خداوندی سے ملتا ہے اس کے متعلق ارشاد باری تعالی ہے ک میں نے بدلہ دے دیا ان کو ان کے صبر کا وہ ہے مراد کو پالینا .
اسی طرح احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی بڑ ی ہدایت ہیں، سچی بات ہے کہ جس نے قران کو پڑھنا شروع کردیا اور اس کی سچی روحانیت کو پالیا تو اس نے کامیابی حاصل کرلی ،ہمیں اس بات کو تلاش کرنا چاہیے کہ ہم صرف اس لیے ہی دنیا میں نہیں آئے بڑے ہوئے کامیابی کی زندگی گزاری اور چل دیے بلکہ ہمارا اس کے دوران ایک کام اور فریضہ بھی ہے. جسے ادا کرنا ہے اور وہ ہے کہ ہم اپنی زندگی اللہ تعالیٰ کی بندگی میں گزاریںِ
آج کی مہمان ایس پی ڈالفن پولیس عائشہ بٹ نے کہا کہ ہمارا سفر وہ مشکلات پر محیط ہے . اس پر صبر سے قائم رہنا ہی اصل کامیابی ہے. ، انہوں نے کہا کہ جب میںنے پہلی دفعہ مقابلے کا متحان دیا تو میرا میرٹ میر پوری محنت کے باوجود نہ بن سکا . جس نے میری امیدوں کو بہت دھچکا لگایا. لیکن میں نے پھر اپنا سفر جاری رکھا ہار نہ مانی تو 2013 کی کوشش میں کامیاب ہوگئی،.
اسی طرح مفتی صاحب سے سوال پوچھا گیا کہ اگر کوئی پلاٹ ہو اور سیل کرنے کےلیے ہو تو اس پر زکوۃ ہے . اگر رہائیش کے لیے رکھا گیا ہے تو پھر زکوۃ نہیں ہے.
اسی طرح پولیس کے حوالے س مبشر لقمان نے کہا کہ یو کے کی پولیس پچھلے دس سال سے اس کی حالت بہت خراب ہوئی ہے.جبکہ پنجاب پولیس ، خیبر پختونخوا کی پولیس نے کافی بہتری لائی ہے. اگرچہ اب بھی بہت ساری کوتاہیاں اور کمیاں ہیں. لیکن بدریج اس میں اصلاح ہوئی ہے.
لندن سے سینئر صحافی کوثر کاظمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی وطن واپس آتا ہوں تو میرا کلر کہار کی چڑھیائیوں پر چلان ہو جاتا ہے . ایسے ہوا تو چلان کاٹنے والے آفیسر کا رویہ دیکھ کر دل اتنا خوش ہوا کہ اس کو ڈبل جرمانہ دے دوں ، مبشر لقمان نے کہا کہ اگر ہماری پولیس سے سیاسی دباؤ ختم ہو جائے تو آپ سکارٹ لینڈ یارڈ کو بھول جائیں. اسی طرح لندن اور یو کے میں اب وارداتیں بڑھ گئی ہیں. جو علاقے سیکیور سمجھے جاتے ہیں.وہاں بھی جرائم کی وارداتیں ہو رہی ہیں.
لندن سے نجم شیراز نے بتایا کہ لندن میں اب جمع کی اذان اور مغرب کی آذان کی اجازت مل گئی ہے . تو اس پر اللہ کا بہت شکر ادا کرنا چاہیے اور اس پر ہماری ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے. کہ جب لوگ دیکھیں گے کہ یہ لاؤڈ آواز کہاں سے آرہی رہے تو مسلمانوں کے کردار ، لین دین ، اخلاق اور صفائی ستھرائی کو بھی نوٹ کریں گے . ہمیںاس ک ساتھ ہیں لوگوں کی امیدوں پر پورااترنا چاہیے .
ایک تجویز دی گئی کہ اپنے ہم جب دوسرے ممالک میں جاتے ہیں تو وہاںبہت خوبصورت اذان ہوتی ہے . دل کرتا ہے اسکو سننیں اور دل مسجد کی طرف کھینچا چلا جاتا ہے. . پاکستان میں بھی کوئی ادارہ ہونا چاہیے جہاں خوبصورت اذان کو سکھائی جائے تاکہ لوگوں دلوں میں یہ رس کھول سکے اور وہ مسجد کی طرف لبکیں. اس پر مفتی صاحب نے کہاکہ حدیث رسول بھی ہے کہ قرآن کو اپنی آوازوں کو مزین کیاجائے.ایسا ہونا چاہیے .
اسی طرح جوائنٹ فیملی سسٹم پر بھی بات ہوئی کہ پہلے فیملی میںلوگ رہتے تھے اور ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹنے تھے . ساتھ رہنے کی برکت بھی ہوتی تھی . اسی طرح دل بھی بڑے تھے . لیکن اب پچھلے چندسالوں سے الگ میرا گھر میرا گھر کی رٹ نے اس برکت کو ہم سے چھین لیا ہے. بڑوں کے ساتھ رہنے سے نوجوان نسل بڑوں سے ادب ، علم اور اخلاق سیکھتی ہے.

مصائب میں صبر واستقامت شیوہ انبیا، ،صبر کا بدلہ جنت ہے، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن
Shares:







