مسجد اقصیٰ میں نماز عید پراسرائیلی پابندی مسترد

0
79

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کی سپریم اسلامی کمیٹی نے اسرائیل کی طرف سے عیدالاضحیٰ کے موقع پرفلسطینیوں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ روکنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے تمام فلسطینیوں سے نماز عید مسجد اقصی میں ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی سپریم کمیٹی، اسلامی اوقاف اور دارالافتاءکی طرف سے جاری بیانات میں مسجد اقصیٰ میں نماز عید پرپابندی کو اسرائیل کی کھلی مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔ فلسطینی قوم اس پابندی کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔دوسری طرف فلسطینی محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندی قبلہ اول کی بے حرمتی کی مجرمانہ سازشوں کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی حکومت نے یہودی تنظیموں کی اپیل پر مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کونماز عید سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسرائیلی حکومت کی طرف سے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنھبالے۔

دریں اثنا فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے مساجد کے آئمہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف سے عاید کردہ پابندی کے بارے میں عوام کو مطلع کریں اور قبلہ اول میں نماز کی ادائی روکنے کی سازش ناکام بنائیں۔

Leave a reply