مکہ مکرمہ میں مسجد حرام سے متعلق "مطاف اور تیسری سعودی توسیع” کے منصوبوں کا 80% کام مکمل ہو چکا ہے۔ مطاف اور شامیہ کی توسیع سمیت مسجد حرام کے تمام ترقیاتی منصوبے 1444 ہجری میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔

باغی ٹی وی : حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی میں انجینئرنگ کے امور کے ڈائریکٹر (انجینئر) عمار الاحمدی نے سعودی روزنامے "مکہ” کو بتایا کہ "مطاف کی توسیع کے منصوبے میں متعدد دیگر ذیلی منصوبے شامل ہیں۔ یہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے جہاں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ توسیعی کام بھی بنا کسی توقف جاری رہتا ہے۔ منصوبوں سے متعلق ایجنسی براہ راست نگرانی اور جائزے کا کام انجام دیتی ہے۔ اس کے علاوہ دیکھ بھال اور مرمت کے کاموں پر بھی خصوصی توجہ کے نتیجے میں قابل ذکر بہتری آئی ہے۔ مثلا 1439 ہجری میں (مرحوم) شاہ فہد توسیع کی برقی سیڑھیوں میں 60 مرتبہ شکایات سامنے آئیں جب کہ گذشتہ برس 1439 ہجری میں یہ تعداد کم ہو کر 8 رہ گئی۔الاحمدی نے کہا کہ آئندہ چھ ماہ میں مسجد حرام میں ترقیاتی اور توسیع منصوبوں کے حوالے سے بڑی پیش رفت کی امید ہے

واضح‌رہے کہ مسجد حرام کی توسیع خلفائے راشدہ کے زمانے سے لے کر عباسی اور اموی خلفاء کے دور میں ہوتی آئی ہے. شاہ سعود کے دور میں ربیع الآخر 1375ھ کو مسجد حرام کے توسیعی منصوبہ کا آغاز ہوا، اس کے بعد مسجد کا رقبہ تقریباً 28 ہزار میٹر ہو گیا جس میں پچاس ہزار مصلیان کی گنجائش تھی۔ یہ توسیع دس سال تک جاری رہی۔[3] جمعرات 23 شعبان 1375ھ بمطابق 5 اپریل 1956ء کو توسیع کی ابتدا ہوئی۔[4] یہ توسیع متعدد مرحلوں سے گزر کر مکمل ہوئی، ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

صفا کے پیچھے نئی سڑک نکالی گئی، تاکہ ٹریفک مقام سعی سے دور ہی گزر جائے۔ مقام سعی پر سیمنٹ کا فرش لگایا گیا اور سعی کرنے کے لیے دو منزلہ عمارت تعمیر ہوئی تاکہ کثیر تعداد کو بھی سعی کرنے میں آسانی ہو۔ چناں چہ اب مقام سعی کی لمبائی 394.5 میٹر، چوڑائی 20 میٹر، نچلی منزل کی بلندی 12 میٹر اور اوپری منزل کی بلندی 9 میٹر ہو گئی۔

Shares: