مسجد کے اندر رقص اور گانے کی محفل،عوام کا شدید ردعمل،ذمہ داروں کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ
مصر میں ایک مسجد کے اندر رقص اور گانے کی محفل منعقد کیے جانے کے شرمناک واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے-
باغی ٹی وی : سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ولادت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر قاہرہ کی سلطان ابو العلہ مسجد کے اندر ایک پارٹی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اس ویڈیو میں دف کے ساتھ موسیقی کا کنسرٹ اور لوگوں کو محو رقص دیکھا جا سکتا ہے۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم نے اسمبلی توڑ دی، جلد انتخابات کا اعلان
ویڈیو میں گانے گائے گئے اور حاضرین نے گلوکاروں کی موسیقی جھوم جھوم کرسنی۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے مسجد میں متنازع پارٹی منعقد کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
یوکرین : کیف دھماکوں سے لرز اٹھا،ماسکو زمین پر ہمارا نشان مٹانا چاہتا ہے،صدر زیلنسکی
دوسری جانب مصری وزارت اوقاف نے نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مسجد کے منتظمین اور متنازع پارٹی منعقد کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت اوقاف نے اعلان کیا کہ مذہبی شعبے کے سربراہ ڈاکٹر محمد مختار جمعہ کی ایک یادداشت کی بنیاد پر وزیر اوقاف نے سلطان ابو العلا مسجد کے امام عمرو سید النجار ، الشیخ ایمن ابراہیم محمد عبدالرحمن، بولاق اور زمالک کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔