مسجد کے لیے مختص قیمتی آراضی پر لینڈ مافیا نے قبضہ کر لیا ، پولیس بھی ساتھ مل گئی، مالکان بے بس
مسجد کے لیے مختص قیمتی ترین آراضی پر لینڈ مافیا نے قبضہ کر لیا ، پولیس بھی ساتھ مل گئی، مالکان بے بس
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، مسجد کے لیے وقف 18 کنال آراضی پر لینڈ مافیہ نے کر لیا لاہور سنگت پورہ گاؤںکی جگہ جو کہ اب ڈی ایچ اے میں قیمتی ترین پراپرٹی میں سے ہے اس پر پر لینڈ مافیہ اور قبضہ گروپ نے اپنا زبردستی قبضہ جمالیا ہے ، اصل مالکان بے بس ہیں اور ان کی شنوائی کہیں نہیںہو رہی..پولیس بھی طاقت ور مافیا کے ساتھ ملی ہوئی ہے . تفصیلات کے مطابق ، سنگت پورہ گاؤں جو کہ اب ڈی ایچ کا حصہ ہے اس کی قیمتی ترین جگہ 18 کنال پر مشتمل ہے ، اسے مسچد اور اسلامی ادارے کے لیے مختص کیا گیا تھا. لیکن طاقت ور مافیہ نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس پر قبضہ کر کے اپنے بندے بٹھا دیے ہیں. اصل مالکان اثر و رسوخوالے نہیں کمزور ہیں. اس وقت بے بس ہں وہ جب بھی پولیس کو شکایت کرتے ہیں تو ایس ایچ او کہتا ہے کہ ہمارے اوپر بہت زیادہ پریشر ہے میںکچھ نہیںکر سکتا.
کہا جا رہا ہے کہ مسجد کی اس جگہ کے قبضے کے پیچھے ملک مدثر کھوکھر ہے جو کہ صوبائی وزیر اسد کھوکھر کا بھائی ہے وہ .مسجد کی وقف زمین کو بیچ کر خود فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں. اس سلسلے میں جب باغی ٹی وی کے نمائندے نے علاقے کے سابق ناظم چوہدری سعید سے بات کی تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ آراضی واقعی مسجد کے لیے مختص تھی جسے اب یہ طاقت وار مافیہ اپنے اثر و رسوخ سے قبضہ کر کے اپنے مفادات پورا کرنا چاہتا ہے .
جگہ کے اصل ملک عام غریب اور سادھ ہیں جن کی کہیںبھی شنوائی نہیںہے. جب وہ اپنی جگہ پر جاتے ہیں تو وہاں اسلحہ سے مسلح لوگ انہیں بھگا دیتے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں. اس سلسے میں علاقے کا ایس ایچ بھی بات نہیں سنتا اور اسرار کرنے پر کہہ دیتا ہے کہ میں کچھ نہیں کر سکتا مجھ پر بہت زیادہ پریشر ہے.