مزید دیکھیں

مقبول

قومی سلامتی کیلئے خطرہ،امریکہ نے پاکستانی شہری کو کیا بے دخل

واشنگٹن: امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ نے 56...

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایک اور ملزم منظرعام پر آگیا

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، بلال...

سیالکوٹ: ٹریفک قوانین کی آگاہی، شہریوں میں 300 سے زائد مفت ہیلمٹ تقسیم

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) الیکٹرانکس ویلفیئر ایسوسی ایشن...

اوچ شریف: 10 سالہ بچہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) چنی گوٹھ روڈ...

مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ،5 افراد کی موت

عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد کی موت ہوئی ہے،

اطلاع پر سیکورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے، پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وادی کبیر میں امام علی مسجد کے قریب پیش آیا جہاں حملہ آور نے مسجد کے قریب جا کر فائرنگ کر دی،گولیاں لگنے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ،فائرنگ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،پولیس حکام کے مطابق جس وقت گولیاں چلائی گئیں اس وقت مسجد میں سات سو سے زیادہ افراد موجود تھے، پاکستانی کمیونٹی کے افراد بھی مسجد میں موجود تھے

سیکیورٹی حکام اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم حملہ آوروں کی تعداد اور ہلاکت سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہوسکیں،لاشوں کو ہسپپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فائرنگ مجلس عزا کے دوران ہوئی ،فائرنگ کے واقعہ میں 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،عمان پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات اور طریقہ کار اپنا لیا گیا ہے واقعے کے ارد گرد شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں

مسجد پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد امریکی سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو اس علاقے سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شہریوں کے لئے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ امریکی شہری چوکس رہیں، مقامی خبروں کی نگرانی کریں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں

عمان،مسجد پر فائرنگ کے واقعہ میں دو پاکستانی شہریوں کی بھی موت
مسجد میں فائرنگ کے واقعہ میں 2 پاکستانی بھی مارے گئے ہیں، پاکستانی سفیر نے دو پاکستانیوں کی موت کی تصدیق کی ہے،پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری کا کہنا ہے کہ عمان حکومت نے کُل پانچ افراد کی موت کی تصدیق کی ہے جن میں سے دو پاکستانی شہری ہیں، سفارتی عملے کے ساتھ رات اسپتال میں موجود تھا، عمان حکام کے ساتھ رابطے میں ہوں،عمانی حکام حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں،

پاکستان کی عمان کی وادی کبیر میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت
پاکستان نے عمان کی وادی کبیر میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردحملے میں 4پاکستانیوں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے،پاکستانی سفیر لاشوں کی شناخت اور وطن واپسی کیلئےعمانی حکام سےرابطے میں ہے،عمان میں پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی گئی،سفیرعمران علی نے زخمیوں کی خیریت دریافت کرنے کیلئے مقامی اسپتالوں کادورہ کیا،پاکستان نے عمان کو تحقیقات اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کیلئے مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی ہے.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan