مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ کیلئے رک گئی
مدینہ منورہ : مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں مصروف پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔
باغی ٹی وی: حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے والے پاکستانی شہری مسجد نبوی ﷺ میں موجود تھے اس دوران ان کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔
An emergency response team from the Madinah health department saved the life of a Pakistani Umrah pilgrim at Masjid Al Nabawi, Madinah after his heart stopped for more than 10 minutes. pic.twitter.com/Sg14XSlEZy
— The Holy Mosque's (@theholymosques) March 6, 2023
مدینہ منورہ میں ریسکیو اور ریپڈ انٹروینشن ٹیم کو اطلاع ملی کہ مسجد نبوی کے صحن میں ایک 70 سالہ زائر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ تقریبا بے ہوش مریض کے لیے فوری طور پر ایمبولینس سروس فراہم کی گئی۔ مریض کارڈیک اریسٹ اور ریسپائریٹری اریسٹ کا شکار تھا۔
مریض کو 10 منٹ سے زیادہ بجلی کے جھٹکوں کے ساتھ ساتھ اس وقت تک سی پی آر دیا گیا جب تک کہ دل کی دھڑکن بحال نہ ہوگئی مریض کو بعد ازاں ، علاج کرنے کے لیے الصافیہ سنٹر منتقل کیا گیا۔ جہاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی ہے-