اسرائیل فوج کی جانب سے قبلہ اول پر حملے بعد مسجد الحرام میں امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے رقت آمیز دعا کرائی۔
عید سے پہلے فلسطینیوں پراسرائیل نے قیامت ڈھادی، غزہ پر وحشیانہ بمباری کردی، 130 حملوں میں کئی رہائشی عمارتیں نشانہ بنیں، خوف سے سہمے لوگ جان بچانے کیلئے ادھر ادھر بھاگتے رہے، بچے خوف سے چلاتے رہے۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر نمازیوں پر بھی حملے کیے اور یہ سلسلہ جمعۃ الوداع سے اب تک جاری ہے۔
اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے کے بعد مسجد الحرام میں امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے رقت آمیز دعا کرائی۔
امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کی رقت آمیز دعا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
خیال رہے کہ غزہ پر بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 28 ہوگئی جن میں 10 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 180 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔