معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے پنجاب کے رہائشیوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ان کا کہناتھا کہ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ این سی او سی نے شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی کی سفارش کی ہے تاہم شادی کی تقریبات کے حوالے سے فیصلہ کل ہو جائے گا۔ان کا کہناتھا کہ پابندیوں کا فیصلہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔

ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی
Shares: