ماسک نہ پہننے پر پولیس اہلکار نے طالب علم کو گولی مار دی

0
55
ماسک-نہ-پہننے-پر-پولیس-اہلکار-نے-طالب-علم-کو-گولی-مار-دی #Baaghi

کانگو کے درالحکومت کنشاسا میں ماسک نہ پہننے پر پولیس اہلکار نے طالب علم کو گولی مار دی۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کنشاسا کی یونیورسٹی کا طالب علم یونیورسٹی اسائمنٹ کے لیے ویڈیو بنا رہا تھا کہ پولیس پہنچ گئی اور اسے ماسک پہننے کو کہا طالب علم ہنور شما نے پولیس اہلکار کو اپنے پاس موجود ماسک دکھایا اور فلم بندی کے دوران ماسک نہ پہننے کی وجہ بتائی۔

لیکن پولیس اہلکار کو مقتول سے پیسے کی توقع تھی جو نہ ملنے پر طالب علم کو گولی مار کر قتل کر دیا اور طالب علم پر مزاحمت کرنے کا الزام لگا دیا۔

مقتول ہنور شما یونیورسٹی آف کنشاسا کی فیکلٹی آف آرٹس کا طالب علم تھا عینی شاہدین نے مقتول کے بے گناہ ہونے کی گواہی دی۔

کنشاسا پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ گولی مارنے والا اہلکار واقعے کے بعد سے فرار ہے تاہم اس کی تلاش جاری ہے اور ملزم کو اس کے کیے کی سزا دی جائے گی جبکہ دو پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کانگو میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے پر 10 ہزار تک کا جرمانہ عائد کرنے کا حکم ہے کانگو میں اب تک 47 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد ایک ہزار 21 ہے۔

Leave a reply