دوسروں کے خلاف ماسک نہ پہننےپر کاروائی کا حکم دینے والے عثمان بزدار نے حکومتی فیصلے کی دھجیاں اڑا دیں

دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ملک بھر میں رواں سال مارچ سے لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا تھا تمام کاروباری مراکز اور دفاتر بند کر دیئے گئے تھے تاہم بعد میں ملک میں بڑھتی بے روزگاری اور عوام کے مطالبے پر وبا سے بچاؤ سے پیش نظر ایس او پیزبناتے ہوئے حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی ہے اور اب عوام کو بنائی گئی ایس او پیز پر عمل کرنے خصوصاً ماسک پہننے پر زور دیا جا رہا ہے

باغی ٹی وی :وزیر اعلی پنجاب نے اپنی ہی حکومت کے فیصلوں کی دھجیاں اڑا دیں جب حکومتی سربراہ ہی اپنی بنائی گئی ایس او پیز کی خلاف ورزی کریں گے تو دوسروں سے کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے دوسروں کے خلاف ماسک نہ پہننے پر کاروائی کا حکم دینے والے وزیراعلی پنجاب بزدار اپنی ہی بنائی گئی ایس او پیز اور حکومت کے فیصلے کی دھجیاں اڑاتے دکھائی دے رہے ہیں-نیچے دی گئ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں اور چھ فُٹ فاصلہ نہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دینے والے وزیراعلی پنجاب اور ان کے سٹاف نے کورونا کی حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ تو سماجی دوری کا خیال کیا اور نہ ہی ماسک پہنا ہوا ہے-

یاد رہے کہ وزیر ملک میں دن بہ دن بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بُزدار نے بھی ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے- وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ وبا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے لئے بنائی گئی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی-

پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ چھ فُٹ فاصلہ نہ رکھنے والے دوکاندار کو بھاری جُرمانہ اور ادوکان سیل کر دی جائے گی

دوسری جانب قصور پتوکی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دوکانوں اور موٹرسائیکل سواروں کو جرمانے عائد کئے گئے یہ کاروائی اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف ڈوگر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی اور کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی زندگی کے تسلسل کے لئے ہے موت باٹنے کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے اور تمام تاجر حضرات کو زمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف ڈوگرکا کہنا تھا کہ عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا تاجر مارکیٹوں میں ماسک، سینٹائزرز کے استعمال اور سماجی فاصلے پر عملد رآمد کو یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی-

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے شروع

Leave a reply