اسلام آباد انتظامیہ کا ماسک نہ پہننے پر کریک ڈاؤن کا آغاز
باغی ٹی وی : اسلام آباد انتظاميہ کا ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کريک ڈاؤن شروع کردیا. ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کا اسلام آباد کے مختلف مراکز کا دورہ کیا.عوام کو ماسک پہننے کی تلقين کی اور ماسک نہ پہننے والے افراد کو وارننگ دی گئی
دکانوں کے اندر ماسک نہ پہننے پر گرفتارياں بھی عمل ميں لائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا پاکستان سيکرٹيرٹ اور ميٹرو بس شٹيشنز کا بھی دورہ اور ماسک پہننے پر تلقين کی گئی اور وارننگ دی گئی۔ہر ميں دفعہ 144 کا نفاظ کر ديا گيا ہے،
اسلام آباد میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن pic.twitter.com/v81JELi7nH
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 29, 2020
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عوام سے گزارش ہے کی ہے کہ ماسک کا استعمال يقينی بنائيں، آج شام پارکس اور رات 10 بجے تمام کمرشل ايريا بھی بند کر ديئے جائيں گے،