ملک بھرمیں ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا ، جوماسک نہیں پہنے گا اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا ، ڈاکٹرظفرمرزا نے بتادیا

0
67

اسلام آباد :ڈاکٹرظفرمرزا نے ماسک پہننے کے حوالے سے نوٹیفکیشن لانے کی بات کیوں کی ، اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ماسک پہننا ہر ایک شہری کیلئے لازم ہے چند روز میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ہمراہ کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ کے دوران کیا۔معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں ماسک پہننا لازم قرار دے رہے ہیں ہم نے اب تک ماسک پہننے پر قوم کو چھوٹ دے رکھی تھی کہ چاہیں تو پہن لیں یا نہ پہنیں لیکن اب ہم اس کو لازم قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پبلک مقامات اور رش والے مقامات پر جاتے ہوئے ماسک پہننے کی پابندی ہوگی اس کا نوٹیفکیشن بھی چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام صوبائی وزرائے صحت کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد ایک قومی پروگرام تشکیل دیا ہے جس کا نام ہے’وی کیئر’رکھا گیا ہے۔ اس کے تحت پاکستان کے کونے کونے میں پھیلے ایک لاکھ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ کروائی جائے گی اور بتایا جائے گا کہ پی پی ایز کا موثر استعمال کیسے کیا جاتا ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے والی کمپنی کے ساتھ وزیراعظم پاکستان نے رابطہ کیا اور ہم نے اس کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا ہے۔

جس میں طے پایا ہے کہ دنیا کی 6 کمپنیاں یہ دوائیاں تیار کریں گی جس میں سے ایک کمپنی پاکستان کی ہوگی۔ پاکستان میں تیار ہونے کے بعد یہ دوا نہ صرف پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی ضرورت کو پورا کرے گی بلکہ پاکستان سے 127 دیگر ممالک کو ایکسپورٹ کی جائے گی۔

Leave a reply