مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں کسی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا، گورنر پنجاب
گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کشمیر میں کر فیو کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا تنازع کشمیرکی سنگینی کو سمجھے ورنہ لاکھوں کشمیریوں پر جاری مظالم بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے،
کشمیری منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں ، ہتھیار اٹھانے کامشورہ دینے والے دشمنی کررہے ہیں ،وزیراعظم
لاہور۔27 اکتوبر(اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے لاکھوں کشمیری بچے یتیم ہورہے ہیں، دنیا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے شر مناک بھارتی منصوبے کا نوٹس لے، ہم کشمیر یوںکو 72سالہ جدوجہد آزادی پر سلام پیش کرتے ہیں اور مر تے دم تک انکے ساتھ کھڑے ہیں‘ بھارت نے لاکھوں کشمیریوں کے انسانی حقوق غصب کرکے محصورکر دیا ہے، وہ بھارت کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پرآزادکشمیر سے سجاد حسین جرال،امین علی جرال اور مختار احمد لون کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے،
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کشمیر میں جاری بھارتی کر فیو کی وجہ سے کشمیریوں کو خوراک، ادویات، بنیادی ضروریات اورسہولیات میسر نہیں ہیں’بد قسمتی سے اقوام متحدہ سمیت دیگر اداروں کو مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارتی مظالم کے خاتمے کیلئے جو کردار ادا کر نا چاہیے وہ نہیں کر رہے جسکی وجہ سے آج لاکھوں کشمیری بھارتی مظالم کا شکار ہیں ‘س میں کوئی شک نہیں کہ اگر دنیا اسی طر ح خاموش رہے گی تو خطے میں امن ایک خواب بن جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں صرف 3دہائیوں میں 1 لاکھ شہادتیں،11ہزار خواتین کی عصمت دری ، 22 ہزار خواتین بیوہ ہوچکیں ہیں مگر اسکے باوجود کشمیر یوں کے جذبہ اور تحر یک آزادی میں کوئی نرمی نہیں آئی،
انہوں نے کہا کہ ہم آج کے دن اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ کشمیر یوں کی آزادی کیلئے ہر قر بانی دینے کو تیارہیں اور کشمیریوںکو 72سالہ جدوجہد آزادی پر سلام پیش کرتے ہیں انکے ساتھ جینے مر نے کا عہد کرتے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے کشمیر کی آزادی کیلئے جو آواز بلند کی ہے ماضی میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا خطے میں امن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اُنہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو کل نہیں آج ہی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر نا ہوگا۔