مسئلہ کشمیر حل کیےبغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، ہمارے شہدا قوم کا فخر ہیں، فردوس عاشق اعوان

باغی ٹی وی رپورٹ . وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے یوم دفاع کے موقع پر کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،ہم اتحاد،یکجہتی کے ساتھ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنائیں گے،آج بھی ہمیں بے مثال اتحاد کی ضرورت ہے،آج شہدا اور غازیوں کا دن ہے،ہم اپنے غازیوں اور شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،
شہدا نے قربانیاں دے کر نئی تاریخ رقم کی،6ستمبر کو ہمارے نڈر سپاہیوں نےدشمن کا بھرپورمقابلہ کیا،

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمیں اپنے دلوں کو شہدا کی قربانیوں سے سرشار کرنا چاہیئے،بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو دبانے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے. کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کی حیثیت میں کوئی بھی تبدیلی پاکستان کی سالمیت کے لئے براہِ راست چیلنج ہے۔ پاکستانی حکومت اور عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے اور کشمیری بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Shares: