مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی، کشمیری عوام کا حق ہے کہ وہ کشمیر کے لئے ہر طرح کی جدوجہد کریں پاکستانی کشمیریوں کی حمایت کریں، مسئلہ کشمیر حل ہو گا تو پاکستان میں بدامنی ختم ہو گی، ملک میں معاشی استحکام بھی آئے گا، ملکی دفاع کے لئے افواج پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں، بڑھتی ہوئی دہشت گردی پاکستان کو مسئلہ کشمیر سے دور رکھنے کی سازش ہے، کشمیر آزاد ہو گا تب پاکستان مکمل آزاد ہوگا پانچ فروی کو ملک بھر میں یکجہتی کشمیر پروگرام ہوں گے اس عزم کے ساتھ کہ شہہ رگ کو دشمن سے چھڑائیں گے، ہم کشمیریوں کی آزادی اور شہ رگ کو چھڑانے کے لئے جدوجہد کریں گے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر شہر رگ چھڑائیں گے” کے عنون سے جلسے، ریلیاں منعقد کی جائیں گی

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے لاہور پریس کلب میں مرکزی مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری جنرل مزمل اقبال ہاشمی، مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو جانوں کا نذرانہ دے کر ملک میں امن وامان قائم اور وطن عزیز کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، حالیہ مہینوں سے پاکستان میں بدامنی بڑھ چکی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا عرصہ دراز سے موقف ہے کہ اس کے پیچھے بھارت ہے، ہمارے اس مؤقف کی تائید وزیر دفاع خواجہ آصف بھی کر چکے ہیں، مرکزی مسلم لیگ کا واضح موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر کو ہائی لائٹ نہ کیا گیا ، حل کی کوشش نہ کی گئی تو نہ تو دہشت گردی ختم ہو گی اور نہ مسائل حل ہوں گے، دشمن کی خواہش ہے کہ ہم تقسیم ہو جائیں ، لسانیت، صوبائیت میں تقسیم ہوں ، یہاں دہشت گردی ہو، بھارت نے کشمیر پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ، خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری عوام کا حق ہے کہ وہ کشمیر کے لئے ہر طرح کی جدوجہد کریں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کشمیریوں کی حمایت کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی، آج متحد ہو کر کشمیر کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے، کشمیریوں کی آزادی کے لئے سیاسی انداز میں اور بین الاقوامی سطح پر بھی ان کی بھر پور و حمایت کی جائے، کشمیری جس ظلم کی چکی میں پس رہے ان کو نجات ملنی چاہئے ، خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ ایک ہفتے سے یکجہتی کشمیر کے لئے بھر پور انداز میں ملک بھر میں پروگرام کر رہی ہے، 5 فروری کو ملک بھر میں یکجہتی کشمیر پروگرام ہوں گے اس عزم کے ساتھ کہ شہہ رگ کو دشمن سے چھڑائیں گے، ہم کشمیریوں کی آزادی اور شہ رگ کو چھڑانے کے لئے جدوجہد کریں گے، ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی یکجہتی کشمیر کے پروگرام ہوں گے، جن میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے، میں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ کشمیریوں کی آزادی کے لئے آواز بلند کریں

مرکزی مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری جنرل مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک قومی کاز ہے، قوم کو ملکر کشمیر کے لئے کام کرنا ہے، زندہ دلان لاہور نے بھی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے بڑا کردار ادا کیا ہے، لاہور میں ہمارے ٹرک چل رہے ہیں جن پر ترانے چل رہے ہیں اور قوم کو آگاہی دی جا رہی ہے، آج لاہور کے تمام علاقوں فلوٹ بھی چلیں گے ،ہم لاہور میں 5 فروری کو یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایجرٹن روڈ پر جلسہ عام کا انعقاد کریں گے، اور کشمیریوں کو بھر پور مدد و حمایت کا پیغام دیں گے، لاہور کے عوام کو یکجہتی کشمیر جلسے میں شرکت کے دعوت دیتے ہیں ، کشمیر کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر بھی آواز اٹھائیں ،ایسا ماحول بنایا جائے کہ اہلیان کشمیر کو یہ پیغام جائے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیریوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، لاہور ثابت کرے گا کہ آج بھی لاہوریوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کے حوالے سے تشویش پائی جا رہی ہے، پچھلے دنوں فوجی جوان بڑی تعداد میں شہید ہوئے، اس کے پیچھے بہت بڑی سازش ہے، پاکستان کو تقسیم کرنے، انتشار، اختلاف کی بنیاد پر تباہ کرنا اور شہہ رگ سے دور رکھنا دشمن قوتوں کا مقصد ہے ، 5 فروری کو ہر سال کی طرح مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام شہہ رگ کو ہر صورت چھڑائیں گے کے عنوان سے ملک بھر میں یکجہتی کشمیر کے لئے پروگرام ہوں گے پاکستان قوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دے کر دنیا کو باور کروائے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں

Shares: