مسئلہ فلسطین کے حل تک اسلامی ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم نہ کریں، سراج الحق

0
56

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہاو آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے اور بھارت کو جارح قرار دے کر اس کا بائیکاٹ کرے۔

باغی ٹی وی : امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنائے مسئلہ فلسطین کے حل تک اسلامی ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم نہ کریں، اسلامی ممالک طالبان حکومت کی مدد کریں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں او آئی سی اجلاس کے انتظامات کے بعد کی تصویری جھلکیاں

انہوں ںے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف دن منانا اقوام متحدہ کا احسن اقدام ہے، تکریم مذاہب اور اکرام انبیاء کے لیے عالمی قوانین تشکیل دیے جائیں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پوری پاکستانی قوم او آئی سی کے شرکا کی میزبان ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم اسلام آباد پہنچ گئے چین، انڈونیشیا، صومالیہ، گیمبیا، اور نائیجر کے وزرائے خارجہ بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

تاجکستان ،بوسنیا اور ہرزیگوینا کے وزرائے خارجہ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

مالدیپ کے مستقل مندوب اور سعودی عرب میں بنگلہ دیش کے سفیر بھی پہنچ گئے معزز مہمانوں کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا آذربائیجان کے ڈپٹی وزیر خارجہ اور سویڈن کے وفد کی بھی اجلاس میں شرکت کیلئے آمد ہوئی ہے مصر کے وزیرِ خارجہ سامع شُکری بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری سے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ او آئی سی وزرائےخارجہ کانفرنس ایک تاریخی پیش رفت ہے کانفرنس میں افغانستان میں انسانی صورتحال پرغور، عالمی برادری سے تعاون پربات ہو گی، خطےمیں دیرپا امن استحکام کیلئے درپیش چیلنجزکا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں 48 ممبر ممالک کے وزرا شرکت کریں گے۔

ازبکستان کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات

Leave a reply