پنجاب میں معصوم طالبہ کے قتل پر سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی دھرتی پر پرامن مظاہرے کے دوران معصوم طالبہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
سلیکٹیڈ حکمران انسانی حقوق غصب کرررہے ہیں۔ماضی میں انسانی حقوق کے علمبدرداروں نے آمریت کی یاد تازہ کردی ہے۔ظالم حکمرانوں نے عوام پر اپنے حقوق کی آواز بلند کرنے پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی ہے۔
خون ناحق سلیکٹڈ اور ظالم حکمرانوں کو بہا کر لے جائیگا۔ پنجاب حکومت کے ہاتھ معصوم طالبہ کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔حکمراں عوام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔
سلیکٹڈ حکومت جان لے معصوم طالبہ کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ اور انصاف کے متلاشی خاندان کے ساتھ ہیں۔