قصور
معصوم بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد کے علاقہ میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کے معاملے پہ
تھانہ الہ آباد نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی حسن کو گرفتار کر لیا
جبکہ واقعہ کی اطلاع پا کر ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو خود تھانہ الہ آباد پہنچ گئے اور ڈی پی او قصور نے متاثرہ بچی کے والدین سے ملاقات کی اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کروائی
گزشتہ دن نجمہ بی بی نے تھانہ الہ آباد پولیس کو بتایا کہ اسکی 5 سالہ بچی کو ملزم علی حسن نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جس پہ تھانہ الہ آباد پولیس نے زیر دفعہ 376/367A ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا
اہلیان علاقہ نے شفاف انکوائری کرکے ملزم کو سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے