لاہور:پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے،سی سی پی او لاہور بھی تبدیل ،اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس میں ایک بارپھراعلی سطح پر تقررو تبادلے کر دیئے گئے ہیں،
نوٹیفکیشن کے مطابق کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او)لاہورغلام محمود ڈوگر کو تبدیل کرتےہوئےانکی جگہ فیاض احمد دیو کو لاہور پولیس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے
ڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی)آپریشنز لاہورکیپٹن(ر)سہیل چودھری ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور منیر احمد شیخ,سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس بھی تبادلوں کی نئی لہر کا شکار ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں اعلی سطح پر تقرروتبادلے کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک تعینات کر دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک شاہد حنیف کو ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس تعینات کر دیا گیا ، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور منیر احمد شیخ کو ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمان کھاڑک کو بھی تبدیل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) میانوالی تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈی پی او قصور عمران کشور کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور اورمستنصر فیروز کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ،