لاہور کا احمدکال سنٹر کے ذریعے برطانوی شہریوں کو لوٹنے لگا

0
84

پاکستانی نوجوان کال سنٹر کے ذریعے، فون کا استعمال کر کے برطانوی شہریوں کو لوٹنے لگا
پاکستان کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے رہائشی احمد نامی نوجوان کی کہانی سامنے آئی ہے جوبرطانوی شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی میں ملوث ہے،احمد نے دھوکہ دہی کے لئے برطانوی شہریوں کو لالچ دیا اور ان کا سب کچھ لے اڑا، احمد اسکے لئے اپنا لیپ ٹاپ، فون استعمال کرتا ہے،

احمد کال سنٹر کا مالک ہے، وہ اتنی تیزی سے کام کرتا ہے کہ اسے سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے،وہ نہیں جانتاکہ بی بی سی کے دھوکہ دہی کو ختم کرنے والے شو کے ہیکر نے اپنی اسکرین تک ریموٹ رسائی حاصل کی اور وہ اپنے کمپیوٹر پر ہونے والی ہر حرکت کو نوٹ کر سکتا ہے،احمد کے کمپیوٹر پر ہر کلک کے ساتھ برطانیہ کے شہریوں میں سے کسی نہ کسی شہری کی محنت کی کمائی کھونے کا خدشہ ہے،

احمد سرفرازبرطانوی شہریوں کو دھوکہ دینے کے کام کے پیچھے ماسٹر مائنڈ ہے،اس کے کال سنٹر میں کئی لوگ کام کرتے ہیں جو برطانوی نمبروں پر کال کرتے ہیں اور انہیں موبائل فو ن فراہم کرنے والے 02 سے کسٹمر سروس کے عملے کے طور پر اپنا تعارف کرواتے ہیں، اسی دوران دھوکہ دہی سے وہ برطانوی شہریوں کا ای میل ہیک کرتے ہیں اور ہزاروں مالیت پاؤنڈ کے موبائل فونز کا انکے اکاؤنٹ سے ہی آرڈر کر دیتے ہیں،

منی میل نے اپریل میں اس اسکینڈل کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجائی تھی، لیکن اسکیم انٹرسیپٹرز کے ذریعے چلائی جانے والی ایک نئی تحقیقات نے سب بے نقاب کیا ہے،احمد کے کام کو مانیٹر کرنے کے لئے نو ہفتوں تک کام کیا گیا، نو ہفتوں کی کوشش کے بعد ہیکر احمد کے کام کی نگرانی میں اور فون کال سننے میں کامیاب ہوئے، جس سے اندازہ ہوا کہ احمد اور اسکا کال سنٹر کیسے کام کرتے ہیں اور برطانوی شہریوں کو لوٹتے ہیں

دھوکہ دہی کے حوالہ سے سرکاری ڈیٹا کے مطابق تمام دھوکہ دہی میں سے 17 فیصد فون کال یا ٹیکسٹ میسج سے شروع ہوتی ہے اور اسکا نقصان زیادہ ہوتا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسے محسوس ہوتا ہے کہ احمد کے جرائم پیشہ گروہ نے بلیک مارکیٹ سے ایک لسٹ خریدی ہے جس میں برطانیہ کے سینکڑوں موبائل فون نمبر ہیں تاہم، وہ نہیں جانتے کہ O2 صارفین کونسے ہیں

جو صارفین 02 اکاؤنٹ ہولڈ ر ہیں، انکے نمبر چیک کر کے بھیجے جاتے ہیں جس کے بعد احمد کے کال سنٹر سے اس نمبر پر کال کر کے 02 عملے کے طور پر خود کو ظاہر کیا جاتا ہے،کال پر برطانوی شہری کو پروموشنل ڈیل کی پیشکش کی جاتی ہے،جب کال اٹھائی جاتی ہے تو ایک آدمی دوستانہ آواز میں کہتا ہے، ‘ہیلو، صبح بخیر، یہ علی ہے، آپ کو O2 سے کال کر رہا ہے۔ سب سے پہلے، آپ کیسے ہیں؟اسکے بعد کہا جاتا ہے کہ 02 ایک پروموشن چلا رہا ہے، ہم آپ کے ماہانہ بل کم کر نے جا رہے ہیں، چھ ماہ تک بغیر کسی تبدیلی کے صرف سات پونڈ آپ ادا کریں گے،

احمد کے کالر کی جانب سے دی جانے والی پیشکش پرکشش ہوتی ہے، ساتھ ہی کہا جاتا ہے کہ اسکے لئے آپکے اکاؤنٹ کی تصدیق کرنی ہو گی، علی اکاؤنٹ سے منسلک ای میل لیتا ہے،اسکے بعد کہا جاتا ہے کہ ایک کوڈ آپکے فون پرآئے گا وہ بتانا پڑے گا، تاکہ آپکی تصدیق کی جا سکے، یہ کوڈ اسی صارف کے جی میل اکاؤنٹ کے پاسورڈ بدلنے کا ہوتا ہے، جب صارف کی جا نب سے ای میل ملتا ہے تو کالر وہی اسکا پاسورڈ ری سیٹ کرتا ہے تو کوڈ صارف کے فون پر جاتا ہے،جب کوڈ مل جاتا ہے تو علی اسکے ای میل کا پاسورڈ بدل کر اس تک رسائی حاصل کرتا ہے اور اسکے اکاؤنٹس میں پہنچ جاتا ہے،چند سیکنڈوں میں احمد ان اکاؤنٹس کے پاسورڈ ای میل بدلتا ہے اور پھر انکے اکاؤنٹس سے کئی مہنگے موبائل فونز، ٹیبلیٹس اور سمارٹ گھڑیاں آرڈر کرتا ہے، جن کا بل انہیں ادا کیا جائے گا.

احمد کی ٹیم کی طرف سے پیش کردہ پروموشنل ڈیل کو لے کر متاثرین کو اکثر بتایا جاتا ہے کہ انہیں فون اپ گریڈ ملے گا۔ تاہم، فون کال کے چند دنوں بعد، انہیں کئی الیکٹرانک آلات موصول ہوتے ہیں جن میں سے کوئی بھی اس جیسا نہیں ہوتا جیسا فون پر کہا گیا ہوتا ہے

51 سالہ ٹریسی ، جو احمد کی دھوکہ دہی کا شکار بنی ہے ،وہ کہتی ہیں کہ اسے جب کال موصول ہوئی تو وہ بہت خوش ہوئی ، اسے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے ماہانہ بلوں کو کم کرنے اور اپنا فون تبدیل کرنے کے لیے پروموشن کے لیے اہل ہے۔ٹریسی نے پہلے موبائل فون کمپنی میں کام بھی کیا تھا، لیکن وہ دھوکہ کھا گئی،ٹریسی کہتی ہیں کہ مجھے جب کوڈ آیا ،تو ساتھ ہی میسج آیا کہ کسی کو نہیں دینا میں نے دینے سے انکار کیا تو کالر نے کہا کہ ہم نے ابھی آپ کو یہ کوڈ بھیجا ہے، اگر آپ کوڈ نہیں دیں گے تو تو آپ کے نام پر دو موبائل فون اکاؤنٹس قائم ہوں گے اور آپ سے دو بار چارج کیا جائے گا۔کالر کی جانب سے یقین دہانی کے بعد ٹریسی نے کوڈ پڑھا، اسکے فوری بعد ہی اسکے اکاؤنٹس کے پاسورڈ بدلنا شروع ہو گئے

ٹریسی کے مطابق کچھ دنوں بعد، ایک آئی فون 13 اور ایک آئی پیڈ اس کے گھر پر ڈاک کے ذریعےپہنچا، اسے ان میں سے کسی بھی ڈیوائس کی توقع نہیں تھی۔’جو فون آیا وہ صحیح نہیں تھا اور میں جانتی تھی کہ یہ بہت مہنگا ہے، اس لیے میں نے انہیں کال کے دوران جو نمبر دیا تھا اس پر میسج کیا۔ انہوں نے جواب دیا کہ ان کے پاس ایک ناراض گاہک تھا جس نے میرا فون وصول کیا تھا اور میرے پاس اس کا آرڈر تھا۔ اس میں میری کوئی غلطی نہیں ہے اور کہا کہ اگر میں ان دونوں کو پیک کر کے ڈسٹری بیوشن گودام میں بھیج سکتی ہوں تو وہ میرا نیا فون موصول ہوتے ہی جاری کر دیں گے۔

ٹریسی کو ناٹنگھم شائر میں پی او باکس نمبر دیا گیا تھا جس پر اسے ڈیوائسز پوسٹ کرنے کو کہا گیا تھا۔اس نے پوسٹ میں فون اور ٹیبلٹ بھیجا اور اپنے پارسل کے آنے کا انتظار کیا – لیکن یہ کبھی نہیں آیا۔ اور اسے جعلی O2 سینٹر پر کی جانے والی کسی بھی کال کاجواب نہیں دیا گیا ٹریسی کا کہنا تھا کہ مجھے تب انکشاف ہوا کہ یہ تو دھوکہ ہو گیا،

اسکیم انٹرسیپٹرز کے مطابق، حقیقت میں،پی او باکس احمد کے مجرمانہ حلقے کی جانب سے کام کرنے والے شخص کا تھا۔ ایک بار جب انہیں پیکیج مل گیا، تو انہوں نے اسے پاکستان میں لاہور بھیج دیا، جہاں بی بی سی کے شو میں دکھائے گئے فونز کو خود احمد نے کھولااور بازار میں فروخت کیا۔

سوشل میڈیا پر، احمدنے اپنے شاہانہ طرز زندگی کی تصاویر شیئر کی ہیں،انسٹاگرام پر، اسے مہنگے 4x4s میں دیکھا جا سکتا ہے وہ مہنگے فونز کو ان باکس کرتے ہوئے، کیمرے پر مسکراتے ہوئے اپنی تصاویر پوسٹ کرتا ہے جو اس کے جرائم سے حاصل ہونے والی آمدنی ہوتی ہے۔ تاہم، احمد کا شیخی بگھارنا اس وقت اچانک رک گیا جب اس کا سامنا اسکیم انٹرسیپٹرز ٹیم سے ہوا، جو اس کے عملے کے ایک رکن کی طرف سے کال سینٹر کے دفتر میں آن لائن کھانا ڈیلیوری کے موقع پر انکا پتہ لینے میں کامیاب ہو گئی

پیر کو شو کے نشر ہونے کے بعد، منی میل کو بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ گینگ لوکیشن اور فون نمبر تبدیل کر کے دوبارہ اپنا کام شروع کر سکتا ہے۔ایسے گینگ جلدی دوبارہ کام شروع کرتے ہیں،

ماہرین نے انکشاف کیا کہ برطانیہ کا سب سے بڑا موبائل نیٹ ورک لاکھوں صارفین کو دھوکہ دہی کے ٹیکسٹ میسجز اور کالز سے بے نقاب کر رہا ہے، کیونکہ اس نے اپنے حریفوں کے مقابلے میں اینٹی سپیم شیلڈز کو لاگو کرنے میں کئی برسوں کا وقت لیا ہے جو کہ دھوکہ دہی پیغامات کو موبائل فون صارفین تک پہنچنے سے روکتے ہیں۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ: ‘ہم بی بی سی سکیم انٹرسیپٹرز کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے اس انتہائی نفیس، منظم اور بین الاقوامی جرائم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد کی، جو پیشہ ورانہ جرائم کا استعمال کر رہا ہے۔

 فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست دائر 

 فیض حمید جو اب سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا 

،میں ابھی فیض حمید کے صرف پاکستانی اثاثوں کی بات کر رہا ہوں

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں

 نجف حمید کے گھر چوری کی واردات

Leave a reply