جب بھی زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں،سارہ لورین

پاکستانی اداکارہ سارہ لورین کا کہنا ہے کہ جب بھی مجھے زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں-

باغی ٹی وی :حلا ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں سارہ لورین نے انکشاف کیا کہ میں دو سالوں سے شدید ڈپریشن میں مبتلا تھی، دراصل جو کچھ میری زندگی میں ہورہا تھا وہ سمجھ سے بالاتر تھا گزشتہ دو، تین سالوں سے وہ کسی قسم کا کام نہیں کررہی ہیں-

اداکارہ نے کہا کہ تھوڑے ہی عرصے میں میرے ساتھ کافی کچھ ہوا، میں نے نام تبدیل کرلیا، پھر میں بالی وڈ چلی گئی، فلموں میں بھی کام کرلیا، ایسا لگ رہا تھا میرے پاس سب کچھ ہے اور پھر مجھے اس کی عادت ہوگئی لیکن چیزیں ہمیشہ ایک سی نہیں رہتیں۔

یاد رہے کہ سارہ لورین کو ان کے مداح مونا لیزا کے نام سے جانتے تھے البتہ بالی وڈ میں جانے کے لیے اداکارہ کو اپنا نام تبدیل کرنا پڑا تھا، سارہ کا خیال تھا کہ لوگ اطالوی آرٹسٹ کی مونا لیزا کے نام سے مشہور پینٹنگ کی وجہ سے مستقبل میں ان کا مذاق اڑائیں گے لہٰذا انہوں نے اپنا نام تبدیل کردیا۔

سارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی فلمیں بنائی جارہی ہیں لیکن بالی وڈ سے یہاں آنا اور پھر اتنی بڑی تبدیلی نے مجھے پریشان کردیا جس کی وجہ سے دو سال کام نہیں کیا، میری حالت ایسی ہوگئی تھی کہ میں کیمرے کا سامنا نہیں کر پاتی تھی۔

اداکارہ نے ڈپریشن سے متعلق بتایا کہ آدھے لوگوں کو پتا نہیں ہے لیکن میں نماز پڑھتی ہوں اور اعتکاف میں بھی بیٹھتی ہوں، لوگ سمجھتے ہیں میں عیسائی ہوں اور میں ان باتوں پر مسکراتی رہتی ہوں لیکن حقیقت یہ نہیں ہے میں 12 سال کی عمر سے اعتکاف میں بیٹھ رہی ہوں، جب بھی مجھے زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں، یہ پہلی بار اس وقت ہوا تھا جب میرے والد کا انتقال ہوا۔

سارہ نے بتایا کہ جب میں بھارت سے پاکستان لوٹی تو اس وقت کافی پریشان تھی، سمجھ نہیں آرہا تھا کیا کرنا چاہیے، چیزیں تبدیل ہوچکی تھیں، اس وقت بھی میں 6 سے 7 دن کے لیے اعتکاف میں بیٹھی جس کے بعد میری زندگی خود بخود بہتر ہوتی چلی گئی۔

قبل ازیں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کا نام کافی سوچ بچار اور کنسلٹنٹ کے مشورے سے سارہ لورین رکھا گیا لیکن وہ اپنے نام سے کچھ زیادہ خوش نہیں تھیں مجھے یہ نام پسند نہیں تھا اور ابھی تک لوگوں کو اس نام کے بارے میں پتہ بھی نہیں تھا لیکن ایک واقعہ ایسا ہوا جس نے مجھے میرے نام سے محبت کروادی۔

سوشل میڈیا صارفین کا کپل شرما شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ

اداکارہ نے مذکورہ واقعے کو بالی وڈ کا یادگار لمحہ قرار دیا اور کہا کہ سارہ لورین کے لیے اللہ تعالیٰ نے سلمان خان کا انتخاب کیا جو کہ خوشگوار لمحہ تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ایک ایوارڈز کی تقریب میں تھے جہاں دیگر معروف اداکار بھی تھے اور پوری دنیا کے سامنے جس نے مجھے اس نام سے پکار کر اسٹیج پر بلایا وہ سلمان خان تھے، جب انہوں نے میرا نام پکارا تو مجھے اس نام سے محبت ہوگئی اس کے بعد میں نے اپنے نام کو تسلیم کرنا شروع کیا اور کہا اب سب مجھے اس نام سے بلا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ لورین نے بالی وڈ میں 2010 میں پوجا بھٹ کی فلم ‘کجرارے’ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کے ساتھ ہمیش ریشمیا نے مرکزی کردار نبھایا تھا، بعد ازاں انہوں نے برکھا اور مرڈر تھری جیسی فلموں میں کام کیا اس کے علاوہ سارہ لورین کے پاکستانی ڈراموں میں شہ بانو، رابعہ زندہ رہے گی، انوکھی، کاجل اور مہربانو شامل ہیں۔

نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ ریلیز

Comments are closed.