متھیرا نے معمر رانا اور نادر کے پریانکا چوپڑا پر تبصرے کو سستا قرار دیدیا

متھیرا نے نادر علی اور معمر رانا کو رکھ لیا ہے نشانے پر اور جم کر ان پر تنقید کی ہے.
mathira

معروف اداکارہ و میزبان متھیرا نے معمر رانا اور نادر علی کے بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی رنگت پر کمنٹس کو سستا تبصرہ قرار دے دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کیسے لوگوں کی جلد کی رنگ پر تبصرہ کر سکتا ہے۔یہ سب کیوں سوچتے ہیں کہ نوکرانی ہونا بدصورت ہونے کے برابر ہے شرم کی بات ہے اس میزبان کے لئے۔متھیرا اکثر خواتین کےحقوق کے لئے بات کرتی ہوئی نظر آتی ہیں، متھیرا نے ہمیشہ ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کی ہے جو خواتین کو ڈی گریڈ کرتے ہیں یا ان کی زندگی پر اپنا حق جمانے کی کوشش کرتے ہیں ، متھیرا نے نادر علی اور معمر رانا کو رکھ لیا ہے نشانے پر اور جم کر ان پر تنقید کی ہے.

یاد رہے کہ ”معمر رانا نے نادر علی کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں سلمان خان کے ساتھ بیٹھا باتیں کررہا تھا کہ وہاں پریانکا آئی اورمیں نے پہچانا نہیں میرا سارا کرش ختم ہو گیا” اس پر نادر نے ان کو نوکرانی سے ملا دیا اور دونوں ہنستے رہے ۔ سوشل میڈیا پر دونوں اپنے اسی تبصرے اور کمنٹس کی وجہ سے کافی زیادہ تنقید کی زد میں‌ہیں . یاد رہے کہ نادر علی ایک یوٹیوبر ہے اور اپنے پروگرام میں اے کلاس شخصیات کو مدعو کرکے ان کا انٹرویو کرتا ہے.

ساحر علی بگا کو گولڈن ویزہ جاری کر دیا گیا

جہاں بھی رہوں دل پاکستان میں رہتا ہے سارا لورین

راکھی اپنی نازیبا وڈیوز بنا کر خود فروخت کرتی رہی ہے عادل درانی کا دعوی

Comments are closed.