گزشتہ روز سے ایک کلپ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رابعہ انعم نے محسن عباس حیدر کے ساتھ شو میں بیٹھنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں اس شو میں بیٹھ کر گھریلو تشدد کو فروغ نہیں دینا چاہتی . رابعہ انعم کے اس عمل کو جہاں بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے وہیں کچھ لوگ تنقید بھی کررہے ہیں. ماتھیرا محسن عباس حیدر کے حق میں بول پڑی ہیں انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کم ازکم کسی کو ایک چانس تو دیاجانا چاہیے یوں انہوں نے رابعہ انعم کے اس عمل کی مذمت کی . یاد رہے کہ محسن عباس حیدر کی شادی معروف اینکر عائشہ سہیل کے ساتھ ہوئی تھی ان کی بہن فاطمہ سہیل کے ساتھ محسن عباس حیدر کی شادی ہوئی تھی. دونوں کے درمیان معاملات خاصے خراب ہوئے اور
باتیں باہر نکلنا شروع ہو گئیں فاطمہ سہیل نے الزمات لگائے کہ ان کا شوہر نازش جہانگیر نامی ماڈل کو اس پر فوقیت دے رہا ہے اور اس کو مارتا پیٹتا ہے .انہوں نے مارپیٹ کے کچھ تصاویری ثبوت بھی بپلک کئے تھے. اس کے بعد محسن عباس حیدر کو دنیا ٹی وی کے ایک شو سے نکال دیا گیا اور بہت سارے پراجیکٹس سے بھی نکال دیا گیا. اسی بیک گرائونڈ کی وجہ سے رابعہ انعم نےمحسن عباس کی موجودگی میںشو چھوڑ دیا .