میزبان و اداکارہ متھیرا کہتی ہیں کہ انہوں‌ نے اب فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اب خود کو ڈھانپ کر رکھیں گی اور خود کو کور کرکے رکھنے والا لباس ہی زیب تن کریں گی. اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں متیھرا نے کہا ہے کہ میں اب فیصلہ کر چکی ہوں‌ کہ اپنی سکن کسی کو نہیں دکھائوں گی جو اطمینان اور سکون خود کو ڈھانپ کر رکھنے میں ہے وہ کسی دوسری چیز میں‌نہیں‌. اللہ تعالی سے رابطہ رکھا جائے تو وہ آپ کی خطائیں معاف کرکے آپ پر اپنی رحمتوں‌کی بارش کر دیتا ہے. اور میں اب اپنے اس فیصلے پر قائم رہوں گی. متھیرا نے مزید

کہا کہ اللہ تعالی سے گفتگو کرنے کے جو سکون ملتا ہے وہ بیان سے باہر ہے. میں نے آج تک اللہ تعالی سے جو بھی مانگا انہوں نے مجھے دیا میری دعا قبول کی. متھیرا نے دعوی کیا کہ ان کی دعائیں چند دنوں‌میں ہی قبول ہوجاتی ہیں. متھیرا نے یہ بھی کہا کہ انسان کو اپنی زندگی کے گولز سیٹ کرکے رکھنے چاہیں اور منصوبہ بندی کے ساتھ گزارنی چاہیے بغیر مقصد کے زندگی بھی کیا زندگی ہے. متھیرا نے نوجوان نسل کو بھی پیغام دیا کہ وہ بھی اپنا وقت ضائع نہ کریں اور الٹے سیدھے کاموں میں‌پڑنے کی بجائے اپنی زندگی کا مقصد تلاش کریں اور وطن سے محبت کریں.

Shares: