میٹرک بورڈسے الحاق شدہ اسکول سالانہ عملی امتحانات 9اگست سے 17اگست تک لے سکتے ہیں، سید شرف علی شاہ

0
35

ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے شہر میں لاک ڈان کے باعث سالانہ پریکٹیکل کا امتحانی شیڈول ملتوی کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے پہلے سے دیئے گئے امتحانی شیڈول کے مطابق 9 اگست سے 17 اگست2021 تک سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات لے سکتے ہیں۔ چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان کو کہا ہے کہ جن اسکولوں نے ابھی تک پریکٹیکل امتحانات نہیں لئے ہیں وہ کورونا وبا کے باعث سخت ایس او پیز کے ساتھ امتحانات کو یقینی بنائیں اورجلد ہی پریکٹیکل امتحانات کے نتائج کو بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں لازمی جمع کرائیں۔

Leave a reply