لاہور:نگران وزیراعلی پنجاب کی تقرری کا معاملہ:گورنرپنجاب نے اسپیکرکوخط لکھ دیا ہے ، اس حوالے سے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ گورنرنے یہ فیصلہ قانونی مشاورت کے بعد کیا ہے ،

باغی ٹی وی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب بلیغ الرحمن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ آئین کے آرٹیکل (1A)224 کے تحت وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور قائدِ حزبِ اِختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا مقررہ مدت کے اندر نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے لئے کسی ایک نام پر اتفاق نہیں ہو سکا، اس لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان آئین کے آرٹیکل 224A(2) کے تحت نگران وزیرِ اعلیٰ کے تقرر کے آئینی عمل کو آگے بڑھائیں

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”594360″ /]

اس سے پہلےمسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے دو نام گورنر محمد بلیغ الرحمان کو بھجوا دیئے۔

حمزہ شہباز شریف کی جانب سے سید محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کے نام نگران وزیراعلیٰ کے لیے بھجوائے گئے، حمزہ شہباز نے مزید روابط کے لیے ملک احمد خان کو فوکل پرسن مقرر کر دیا۔

گورنر ہاؤس کو مسلم لیگ ن کی جانب سے خط ارسال کر دیا گیا جبکہ گورنر ہاؤس حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی جانب سے بھجوایا گیا خط موصول ہو گیا ہے۔

اس سے پہلے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر سے متعلق پرویز الہیٰ سے مشاورت کیلئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جانب سے نامزد کیے جانے والے ن لیگی رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ جو نام پرویز الہیٰ کی طرف سے آئے ہیں ان پر بہت زیادہ اعتراض نہیں۔

ن لیگ کے سینیئر رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کیلئے آج رات 10 بجے تک کا وقت ہے۔

Shares: