بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کے مذموم عزائم سے آگاہ ہیں،آرمی چیف

0
43

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقوں خضدار اور بسیمہ کا دورہ کیا ہے۔جہاں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کے مذموم عزائم سے آگاہ ہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا۔ آرمی چیف کو سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں سے بات چیت میں آرمی چیف نے نے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کےلیے غیر ملکی سپانسر اور حمایت یافتہ دشمن عناصر کی کوششوں کو ناکام بنانے کےلیے بہترین آپریشنل تیاری کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم پاکستان کے بیرونی دشمنوں کے بلوچستان میں محنت سے کمائے گئے پرامن ماحول کو خراب کرنے کے مذموم عزائم سے آگاہ ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ فوج کی تعیناتی اور آپریشنز پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Leave a reply