اداکارہ ماہرہ خان جنہوں نے فلم مولا جٹ میں مکھو جٹی کا کردار کیا ہے وہ آج لاہور پہنچیں گی، فلم مولا جٹ کا پریمئیر لاہور میں آج رات ہوگا جس میں فلم کی مرکزی کاسٹ کے علاوہ شوبز کی نامور شخصیات بھی موجود ہوں گی. فلم مولا جٹ کا یہ پہلا پریمئیر ہے جو لاہور میں آج ہو نے جا رہا ہے. آئندہ کل فلم سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. کراچی میں میڈیا اور شوبز کی چند شخصیات کے لئے فلم کی سپیشل سکریننگ کروائی گئی ، جس نے بھی فلم دیکھی ہے وہ تعریف کررہا ہے. پریمئیر میں میڈیا سے خاص صحافیوںکو بلوایا جا رہا ہے. جس طرح سے فلم کی پرموشن روایتی انداز سے نہیں کی گئی ویسے ہی فلم کے پریمئیر پر بھی میڈیا سے چند لوگوںکو بلوایا گیا ہے.
اب دیکھنا یہ ہے کہ پریمئیر پر شوبز کی کن شخصیات کو بلوایا گیا ہے. ماہرہ خان کراچی میں شوٹنگز میں مصروف ہیں وہ آج سہہ پہر تک لاہور پہنچیں گی اور شام کو پریمئیر میں شرکت کریں گی. یاد رہے کہ فلم مولاجٹ پاکستان کی ابھی تک کی سب سے بڑے بجٹ کے ساتھ بننے والی فلم ہے اور پہلی ایسی پنجابی فلم ہے جس میں روایتی پنجابی فلموں کا تڑکہ نہیں لگایا گیا ہے. فلم 13 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے امید ہے کہ فلم اچھا بزنس کرنے کے ساتھ شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے گی.