دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو وہ لوگ بھی دیکھنے جا رہے ہیں جنہوں نے سال ہا سال سے سینما گھر کا رخ نہیں کیا. وہ لوگ بھی اس فلم کو دیکھ رہے ہیں جو اپنی زندگی اور کاموں میں خاصے مصروف ہیں. جو جو بھی اس فلم کو دیکھ کر آرہا ہے وہ سوشل میڈیا پر تبصرے کررہا ہے. ایسے ہی تبصرے زوروشور سے جاری ہیں. گزشتہ شب لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی نے فلم دیکھی اسکے بعد انہوں نے تھریڈ کی صورت میں ٹویٹر پر اپنا ریویو دیا. اس ریویو میں انہوں نے وہ لکھا جو انہوں نے فلم دیکھ کر محسوس کیا. انہوں نے جہاں بہت کچھ لکھا وہاں یہ بھی لکھا
کہ فلم کی لیڈنگ لیڈی حمائمہ ملک ہیں ماہرہ خان نہیں. انہوں نے یہ بات ماہرہ خان کو ٹیگ کرکے لکھی. ماہرہ خان نے ان کے اس ٹویٹ کو قوٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جی ایسا ہی ہے. اور ساتھ میں دل والا ایمو جی بھی بنایا. یوں ماہرہ خان نے بھی تسلیم کیا کہ فلم میں حمائمہ ملک کا کردار ماہرہ خان سے زیادہ مضبوط اور نوٹس کیا جانے والا ہے. یاد رہے کہ فلم کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جہاں جہاں ریلیز ہوئی ہے پسند کیا جا رہا ہے .








