جب سے لکس سٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوںکا اعلان کیا گیا ہے ہر طرف یہی چرچا ہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولاجٹ کو اس میںشامل نہیں کیا گیا یہ سب کے لئے یقینا حیران کن بات ہے کیونکہ ہر کوئی توقع کررہا ہے کہ سپر ہٹ فلم دا لیجنڈ آف مولاجٹ کو اگر آسکر کے لئے نامزد نہیں کیا جا رہا تو کم از کم لکس سٹائل ایوارڈز میں تو اسکو شامل ہونا چاہیے. لیکن عمارہ حکمت نے اس قسم کی تشویش کے لکس ایوارڈ زکی نامزدگیوں میں مولا جٹ کیوں شامل نہیں اس پر ایک ٹویٹ کرکے اپنا موقف سامنے رکھ دیا ہے . انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے بتایا ہے کہ ہم نے خود ہی لکس ایوارڈز کی نامزدگیوں میں اپنی فلم کو نہیں بھیجا
”ان کا ماننا ہے کہ ان ایوارڈز میں مولا جٹ کے لئے بہت کم کیٹرگریز رکھی گئی ہیں” جو کہ ان کی فلم کی ٹیم کے ساتھ زیادتی ہے اس لئے ہم نے مناسب یہی سمجھا کہ فلم کو لکس ایوارڈز کے لئے نہ ہی بھیجا جائے. انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہم سب نے بہت محنت کی ہے اور اس محنت کا صلہ اگر نہ ملے تو پھر بہتر ہے کہ فلم ایسے کسی ایوارڈز میں نہ جائے جہاں اس کے لئے کیٹگریز کم رکھی جائیں.