اسلام آباد:مولانا عبدالغفورحیدری کو 10 ووٹ کم پڑنے کی وجہ سے سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما عبدالغفور حیدری کو 10 ووٹ کم ملنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ٹکٹ کے لیے پی ڈی ایم کے اندرونی اختلافات شکست کی وجہ بنے، غفور حیدری کو ٹکٹ دینے پر بلوچستان کی جماعتیں ناراض تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا غفور حیدری کو ٹکٹ دینے پر سربراہی کمیٹی میں اعتراضات اٹھائے گئے تھے، چھوٹی جماعتوں کا اعتراض تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم تینوں جماعتیں کررہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل کچھ جماعتیں بھی اپنا حصہ مانگ رہی تھیں، چھوٹی جماعتوں اور بلوچستان کے سینیٹرز کے تحفظات شکست کا سبب بنے