ٹارگٹ کلنگ پھرشروع :جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل قاتلانہ حملے میں شہید کردیئے گئے

0
55

کراچی :جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل قاتلانہ حملے میں شہید،اطلاعات کے مطابق کراچی میں ایک بارپھرٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ادھر کراچی میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ڈاکٹر عادل اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے جب کہ حملے میں ڈرائیور بھی جاں بحق ہوگیا۔

لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ سے ڈاکٹر عادل جاں بحق ہوئے ہیں۔جناح اسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جاں بحق دوسرے شخص مقصود کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ہے۔ڈاکٹر عادل خان جامعہ فاروقیہ کے مہتمم تھے اور مولانا سلیم اللہ خان کے صاحبزادے تھے۔

Leave a reply