پنجاب کے وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات میں پاکستانیوں نے لٹیروں سے آزادی حاصل کرلی تھی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے اپوزیشن کی معیشت خراب ہوگئی ہے، ملکی معیشت کو خراب کرنے کیلئے مارچ کئے جارہے ہیں، پرامن طریقے سے مارچ رہا تو درست وگرنہ قانون حرکت میں آئے گا، پاکستان میں مودی لابی کشمیر کا ایشو منظر عام سے ہٹا رہا ہے، کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے مارچ کیا جارہا ہے، تاجر احتجاج،،،ٹیکس نیٹ سے فرار ہونے والے تاجر ہڑتال پر ہیں، ہڑتال کرنے سے معاملات نہیں سلجھتے،،حکومت مذاکرات کیلئے تیار ہے، ٹیکس کے بغیر حکومتی نظام نہیں چلے گا، مارچ میں ڈنڈا بردار فورس کے خلاف ایکشن ہوگا، مولانا فضل الرحمان لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں جس کی حکومت اجازت نہیں دے گی، حکومت انکھیں بند کرکے نہیں بیٹھی اگر دھرنے کی سمت تبدیل ہوئی تو ادارے حرکت میں آئیں گے، دھرنا والے شرارت کریں گے لیکن حکومت ہھر بھی ان کو سہولیات دے رہی ہے، حکومت ملک میں انتشار نہیں چاہتی، حکومت کسی ایسے اقدام کی طرف نہیں جائے گی عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین خطرہ ہے،
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مولانا فضل اسلام کا ماما نہیں کسی کی جرات نہیں کہ وہ پاکستانی اسلامی دفعات کو چھیڑ سکے، سوچنے کی بات ہے کہ مولانا کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، مولانا اجیت دیول اور دوسرے شرپسند ایجنڈے پر کام کرریے ہیں، جب وقت آئے گا مولانا کی گرفتاری پر ایکشن ضرور لیا جائے گا،