مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کیوں چھوڑی ؟وجہ سامنے آگٰٰئی
فیصل آباد(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور پنجاب کے صدر رانا ثناﷲ نے انکشاف کیا ہے کہ اجلاس کے دوران ہی سابق صدر آصف علی زرداری کی تقریر ٹی وی پر لیک ہوگئی تھی۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے استعفوں کے انکار پر ردعمل دیتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ
مریم نواز نے آصف علی زرداری کو بروقت جواب دیا۔مولانا فضل الرحمان بھی اسی بات پر زیادہ ناراض ہوئے اور وہ پریس کانفرنس میں نہیں آنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اس بات کی جواب دہی کرنی پڑے گی کہ تقریر کس نے لیک کی اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کس سے غلطی ہوئی؟