مولانا فضل الرحمان کے شکوے، وزیر اعظم سے ملاقات

مولانا کی وزیر اعظم سے ملاقات؛ مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت
0
37
maulana shahbaz

مسلم لیگ نواز کے قائد نوازشریف، مریم نواز اوردیگر کی دبئی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقاتوں اور ان میں آئندہ انتخابات سے متعلق ہونے والے مذاکرات پر تحفظات کے اظہارکے بعد مولانا فضل الرحمن اورمولانا اسعد محمود کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوئی ہے جبکہ ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اوراتحادی امورپربات چیت پر وزیراعظم مولانا فضل الرحمان کو موجودہ صورتحال پراعتماد میں لیں گے۔

اس ملاقات میں دبئی مذاکرات ، آئندہ عام انتخابات اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت ہوئی ، سربراہ پی ڈی ایم نےمستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت نہ کرنے کے گلے شکوے کئے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم سربراہ اور جمعیت علمااسلام کے سربراہ کو میاں نواز شریف کا پیغام بھی پہنچایا، وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو ، دبئی میں میاں نواز شریف کی ملاقاتوں پر بریف کیا ۔ اور یقین دہانی کرائی کہ نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات کےحوالے سے فیصلے مشاورت سےکئےجائیں گے۔

وزیراعظم کا مشکل فیصلوں میں ساتھ کھڑے ہونے پرمولانا کو خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنا اتحادیوں کے تعاون سے ممکن ہوا ۔ مولانا فضل الرحمٰن نے ملک کو معاشی مشکلات سے نکانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر وزیراعظم اور اتحادی حکومت کی تعریف کی ۔سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر حکومت کے سخت ردعمل کو درست قرار دیا ،سویڈن کے انتہائی افسوسناک واقعہ پر وزیراعظم کا بیانیہ قابلِ تعریف ہے ۔

جبکہ اس سے قبل ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے مولانا فضل الرحمان کی گزشتہ روز کی صحافیوں سے غیررسمی گفتگو پرردعمل میں کہا کہ مولانا کی گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ‎دبئی مذاکرات سےصرف جےیوآئی نہیں پوری پی ڈی ایم لاعلم ہے۔ ترجمان جے یوآئی نے کہا کہ مذاکرات کے لیے اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات ہمارا حق ہے،جےیوآئی کےنزدیک اسمبلیوں کی مدت بڑھانا اور الیکشن کا التوا سیاسی نقصان ہوگا، ‎پنجاب اورخیبرپختونخواالیکشن پر اتحادی حکومت کا موقف مشترکہ تھا،ہمارا موقف اسٹریٹ پاورسے حکومت گرانا اورالیکشن کرانا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ عدم اعتماد کا راستہ ہمارا نہیں آصف علی زرداری کا تھا،‎وقت بتائے گا عدم اعتماد کے موقف کے پیچھے کون کون سی طاقتیں تھی،‎وزیراعظم کا اسمبلیوں کی مدت کےخاتمےکا بیان باہمی مشاورت سےتھا۔

Leave a reply