جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان کی صدارت میں پارٹی رہنماوَں کا اجلاس ہوا ہے جس میں آزادی مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،

آزادی مارچ، مولانا نے ایسا کام کر دیا کہ حکومت دیکھتی رہ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں آزادی مارچ کے مقام ڈی چوک کےانتظامات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے خصوصی ہدایات جاری کیں کہ کارکنان پرامن طورپر27 اکتوبر کو اسلام آباد کا رخ کریں، کارکنان کسی بھی منفی پروپیگنڈا کا حصہ نہ بنیں اور اپنی تیاریوں کو تیز کریں، انہوں نے انتظامی کمیٹیوں‌ کو ہدایات جاری کیں کہ آزادی مارچ کے انتظامات کوجلد حتمی شکل دیں،

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

واضح‌ رہے کہ جے یوآئی نے ڈی چوک اسلام آباد پر آزادی مارچ کے لیے انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آباد کو یہ درخواست دی گئی ہے ، حکومت کی دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ 27 اکتوبرکوڈی چوک اسلام آباد میں آزادی مارچ کی اجازت دی جائے، جمعیت علمائے اسلام آزادی مارچ نکالنے کا جمہوری اور آئینی حق رکھتی ہے،مولانا فضل الرحمان کی زیرقیادت مارچ میں کارکنان کی بڑی تعدادشامل ہوگی، آزادی مارچ کے شرکاکے لیے سیکیورٹی کے ضروری اقدامات کیے جائیں،

Shares: