آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں پڑاؤ کی تاریخ تبدیل کر دی
جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک بھر سےآنیوالےقافلےایک ہی وقت میں اسلام آباد میں داخل ہوں گے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کے جلوس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے قافلے ستائیس اکتوبر کو روانہ ہونگے اور سب ایک ساتھ اکتیس اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہوں گے، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے اب 27 کی بجائے 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے،
مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کے دوران واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ جے یو آئی ف کا 31 اکتوبر سے قبل کوئی جلوس اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا، 27 اکتوبر کے جلوس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالے جائیں گے اور یہ کہ آزادی مارچ 27 کو نہیں بلکہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا، واضح رہے کہ 27 اکتوبر کو کشمیری عوام ہر سال یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں، اس لئے مختلف حلقوںکی جانب سے مولانا فضل الرحمن پر تنقید کی جارہی تھی کہ انہوں نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے جو کہ درست نہیں ہے،