کراچی پی ڈی ایم اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جامعہ عثمانیہ شیر شاہ آمد،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اور جامعہ عثمانیہ کے مہتمم قاری محمد عثمان کی عیادت کی
قاری محمد عثمان گزشتہ ایک ماہ سے علیل ہیں،اب الحمداللہ اللہ کے فضل وکرم سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے قاری محمد عثمان سے کہاکہ وہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر مکمل پابندی سے عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ کرونا کی بڑھتی اور پھیلتی ہوئی لہر میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے توبہ استغفار، رجوع الی اللہ، ذکر و اذکار اور مسنون دعاؤں کے اہتمام کو یقینی بنانا چاہئے۔مولانا فضل الرحمن نے قاری محمد عثمان سمیت تمام مریضوں کیلئے اجتماعی دعا کی کہ اللہ تعالی مسلمانوں کو ہر قسم کی پریشانیوں بیماریوں اور مشکلات سے اپنی حفظ وامان میں رکھے۔
جمعیت علماء اسلام جموں کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف،صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو، مولانا عبدالکریم عابد، حاجی محمد طاہر انصاری ودیگرہمراہ تھے۔اس موقع پر بڑی تعداد میں جماعتی احباب سمیت جامعہ عثمانیہ شیر شاہ کے اساتذہ کرام موجود تھے۔
اساتذہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کی قائد جمیعت کے ساتھ نشست”ایک شام مولانافضل الرحمن کے ساتھ” کےعنوان سےانعقاد ،آمد پر طلبہ کی گل پاشی،دف اورعربی نشید کےساتھ غیرروایتی انداز میں استقبال ۔مولانا نے مدارس کےمقصد،سیاست میں علما کی اہمیت،عالمی سیاسی صورتحال میں مذہبی طبقے کے کردارپر گفتگو کی