اسلام آباد :پی ڈی ایم سے باعزت خروج کے لیے مولانا فضل الرحمن نے اہم اجلاس بلا لیا،اطلاعات کے مطابق قائدمحترم مولانا فضل الرحمان جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا
ذرائع کے مطابق یہ اہم ترین اجلاس 3 فروری کو اسلام آباد سب آفس میں منقعد ہو گا ۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ مولانا فضل الرحمن اس اجلاس میں ن لیگ اورپی پی کی طرف سے بے وفائیوں کے حوالے سے گفتگو کریں گے
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم آجلاس میں پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی جس کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں پارٹی کی طرف سے یا تو کچھ پی ڈی ایم میں رہنے کےلیے کچھ شرائط رکھی جائیں گی یا پھرباعزت خروج کا اعلان کیاجائے گا
آجلاس میں تمام مرکزی رہنماوں کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایات کی گی ہے