مزید دیکھیں

مقبول

جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ...

تھرپارکر، سرکاری محکمے بے بس ہو گئے، مزید 12 مور ہلاک

سندھ کےضلع تھرپارکر میں موروں کی پراسرار بیماری سے...

اوکاڑہ: وزیر علی شاہد کے بیٹے کی ولیمہ میں اہم شخصیات کی شرکت

اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک ظفر)پاکستان مسلم لیگ ن...

وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم شہباز شریف سے جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے جمیعت علماء اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ملک میں جمہوریت کے استحکام اور سماجی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر ملک کی معیشت کو بہتر بنانے میں اپنا اپناکردار ادا کرینگی۔

ادھر آج سودی نظام کے خاتمے کے لیے لائحہ عمل کی تشکیل پر جماعت اسلامی کا اجلاس ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سربراہی میں علما و معاشی ماہرین کا اجلاس ہوا جس میں فیضلہ کیا گیا کہ حکومت نے سودی نظام ختم نہ کیا تو 1977ء ایسی تحریک چلائیں گے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سودی نظام کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ سودی سرمایہ دارانہ نظام نے پوری انسانیت کو غلام بنایا ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے نجات کے بغیر ملک کو اسلامی ریاست میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔